انٹیگا(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، کرس گیل ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ متحدہ عرب امارات میں سیر یز کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا ۔ٹی ٹونٹی ٹیم: کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، بدری، ڈوون براوو، چارلس، فلیچر،جیسن ہولڈر لیوس، نرائن، پولارڈ، پوران، پاول، رسل، سیموئلز، ٹیلر، والٹن۔ون ڈے ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، سلیمان، بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، براوو، کارٹر، جانسن چارلس، شینن گیبرئیل، آلزیری جوزف، ایون لیوس، سنیل نرائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز۔
دورہ پاکستان:ٹی ٹونٹی ‘ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کااعلان
Sep 07, 2016