انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کے دلیرانہ کارناموں اور لازوال قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے

سات ستمبر یوم فضائیہ ہمیں شاہینوں اور جانبازوں کی بے مثال قربانیوں اور کارناموں کو یاد کرنے کا دن ہے جب پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات اور بہادری کی ایسی مثالیں قائم کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنگ میں بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ جان باز پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا شمار بھی انہیں دلیر جان بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ایک جھڑپ میں بھارت کے چار طیارے مار گرائے۔
جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کے ایک سو دس سے زائد طیارے تباہ کیے جب کہ پاکستان کو انیس طیاروں کا نقصان ہوا۔ دشمن لاہور میں ناشتہ کرنے کے عزائم لیکر میدان جنگ میں اتراجسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناکوں چنے چبوا دیئے۔ پینسٹھ کی جنگ میں سیالکوٹ کے قریب چونڈہ کا مقام بھارتی افواج کیلئے ٹینکوں کا قبرستان بنا اور پاک فضائیہ نے مجموعی طور پر بھارتی جارحیت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ جنگ ستمبر میں میدان پاک فضائیہ کے ہاتھ میں رہا۔ فتح کا دارومدار صرف عددی برتری پر نہیں ہوتا۔ پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے فضائیہ کو برطرح شکست دیکر اپنی دھاک بٹھادی۔

ای پیپر دی نیشن