تارےخی مقامات کو محفوظ بنانے کےلئے دائر پٹےشن پر ڈی جی آرکائےوزودیگر سے رپورٹ طلب

Sep 07, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے راولپنڈی ڈوےژن کے تارےخی مقامات کو محفوظ بنانےکےلئے دائر کردہ رٹ پٹےشن پر ڈائرےکٹر جنرل آرکائےوز، چےئرمےن متروکہ املاک صوبائی سےکرٹری وزارت نوجوانان سے18 ستمبر تک مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے پٹےشنربےرسٹر سجاد کے وکےل راجہ صائم الحق ستی اےڈووکےٹ نے رٹ مےں موقف پےش کےا کہ راولپنڈی ڈوےژن کے240 تارےخی مقامات ہمارا قومی ورثہ ہےں لےکن ان کی دےکھ بھال نہےں ہو رہی جس سے ان تارےخی مقامات کے ختم ہونے کا اندےشہ ہے جس پر عدالت عالےہ نے فرےقےن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلےا۔

مزیدخبریں