وارسا( صباح نیوز)پاکستان اور پولینڈ نے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے پولینڈ میں دفاعی نمائش کے موقع پر دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور پولینڈ کے قومی دفاع کے وزیر انتھونی میسروکز کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔دونوں وزرا نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔رانا تنویر حسین نے پولینڈ کے قومی دفاع کے نائب وزیر بارٹوز کون آکی سے بھی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے دفاع صنعت کی پچیسویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
اتفاق
پاکستان اور پولینڈ کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Sep 07, 2017