اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مےانمار مےں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کے ردعمل مےں 8 ستمبر کو احتجاج کے موقع پر وفاقی پولےس نے سکےورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کا فےصلہ کرلےا اس روز رےڈ زون مکمل سےل ہوگا جس کی سکےورٹی رےنجرز کے حوالے ہوگی جبکہ اس احتجاج کے دوران رےڈ زون کو محفوظ رکھنے کےلئے فرنٹئر کانسٹےبلری کے دستے بھی طلب کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ مےانمار کے سفارتخانے کے راستے کو بھی پولےس حکام مکمل سےل کرےں گے جبکہ 7 ستمبر کو آبپارہ سے احتجاجی مظاہرے کے دوران رےڈ زون کی سکےورٹی کےلئے پولےس نے خصوصی انتظامات کرلئے ہےںجس کےلئے پنجاب پولےس کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے ۔
سکیورٹی اقدامات
مےانمارکےخلاف احتجاج کل اسلام آباد میں سخت سکیورٹی اقدامات کا فےصلہ رےڈ زون مکمل سیل ہو گا
Sep 07, 2017