برمی مسلمانوں پر مظالم کےخلاف کشمےر ی وکلاءکا آج ہڑتال کا اعلان

Sep 07, 2017

مظفر آباد ( نمائندخصوصی )برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آزاد جموں و کشمےر با رکونسل کی کال پر آج آزاد کشمےر بھر کی بار اےسوسی اےشن کے وکلاءہڑتال کرےں گے اور عدالتوں کے مکمل بائےکاٹ کرےں گے۔ جلسے جلوس اور رےلےاں منعقد کرےں گے۔ عالمی برادری مسلمانوں کے حوالے سے دوہر ا معےار ختم کرے۔ برما کے مسلمانوں کا قتل عام بند کےا جائے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ ان خےالات کا اظہار آزاد جموں کشمےر بار کونسل کے وائس چےئرمےن شوکت علی کےانی نے اپنے اےک اخباری بےان مےں کےا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتےں برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں سے بےد خل کرنے سے روکے۔ انھوںنے بار کونسل کے وکلاءسے اپےل کی کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے جلسے جلوس اور رےلےاں منعقد کرےں۔ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی اقوام عالم کے لےے لمحہ فکرےہ ہے۔ اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر سوالےہ نشان ہے۔

مزیدخبریں