نیویارک (اے ایف پی) نیویارک کی مقامی عدالت نے ہنڈراس کے سابق صدر پورفیریولوبوکے بڑے بیٹے نابئیو لوبو کو منشیات سمگلنگ کیس میں 24 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا کے بارے میں جج کا کہنا ہے کہ اس سخت ترین سزا سے لاطینی امریکہ کے سیاسی اشرافیہ کو خبردار کرنا مقصود ہے۔ اپنے فیصلہ میں جج نے کہا کہ ملزم نے سربراہ مملکت کا بیٹا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ سے مال کمایا ہے۔ ملزم کو 2015 میں ہیٹی سے امریکی انسداد منشیات کے اہلکاروں اور ہیٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔ ہنڈراس کے سابق صدر پورفیریو لوبو نے بیٹے کا دفاع کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کرموں کا خود جوابدہ ہے۔