اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برطانیہ نے پاکستان میں محکمہ ہوا بازی کے سکیورٹی ماہرین کو تربیت فراہم کر دی ہے۔ برطانوی ہائی کمشن کے مطابق برطانیہ کی مدد سے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے نیشنل سکیورٹی انسپکٹرز کو کورس مکمل کرایا ہے۔ پاکستان کی ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے 23 انسپکٹروں نے دو ہفتے کی تربیت حاصل کی ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں تربیت حاصل کرنے والے انسپکٹروں کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسپکٹروںکو عالمی سطح پر سکیورٹی نظام کی تربیت فراہم کی گئی۔ پاکستان کے ایوی ایشن سے متعلق سکیورٹی انسپکٹروں کو تربیت برطانیہ کے اس پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان کی شہری ہوا بازی کے محکمہ کے ساتھ قریبی رابطے استوار کرنا ہے۔
تربیت
برطانیہ نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے 23انسپکٹروں کو تربیت فراہم کردی
Sep 07, 2017