وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں نیب کی رائے مانگ لی

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں نیب کی رائے مانگ لی ہے۔ معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری احسن اقبال کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے نیب کو ایک خصوصی چٹھی بھجوائی ہے جس میں نیب سے کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں اگر ڈاکٹر عاصم حسین کانام ای سی ایل سے نکال دیا جائے تو نیب کو اس پرکوئی اعتراض تو نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے خط لکھنے کامقصدنیب سے یہ معلومات حاصل کرناہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف مزیدکوئی مقدمہ تو نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 29اگست کو اپنے حکم نامے کے ذریعے ڈاکٹر عاصم حسین کو 60لاکھ روپے کے زرضمانت کے عوض ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، اور وزارت داخلہ کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
رائے مانگ لی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...