شمالی کوریا کو پالیسی تبدیل کرنے پر آمادہ کیا جاسکتا ہے، شینزو آبے

ٹوکیو (اے پی پی)جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے امید ظاہر کی ہے کہ جاپان اور روس کی مشترکہ کوششوں سے شمالی کوریا کی پالیسی کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آبے نے روسی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور شمالی کوریا کے میزائل تجربوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے خطرہ بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تجربوں کے حوالے سے میں نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔آبے نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جاپان، روس اور تمام عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے شمالی کوریا کی موجودہ پالیسی کو تبدیل کرنا ممکن ہے لہٰذا میں روس سے تعاون کرنے اور اس معاملے میں زیادہ مصّمم روّیے کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن