نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے حالیہ دنوں میں قدرتی آفات کا شکار ہونے والے ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے کئی خطے متاثر ہو رہے ہیں، پریشان کن ثابت ہو رہی ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ان کا کہنا تھاکہ عالمی برداری ایسی آفات سے متاثر ہونے والے خطوں یعنی ٹیکساس، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور سیرالیون کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں تباہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی رہنماں کو تحفظ ماحول کی خاطر زیادہ فعال ہونا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
ماحولیاتی تبدیلیاں خطے کیلئے تباہ کن ہیں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
Sep 07, 2017