قذافی سٹیڈیم کے اطراف، پارکنگ میں سی سی ٹی وی سسٹم نصب

Sep 07, 2017

لاہور ( نامہ نگار) قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے مابین کرکٹ سیریزکیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف پارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی سسٹم نصب کرکے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مشترکہ سکیورٹی اینڈ ماینٹرنگ کنٹرول روم بھی آپریشنل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹیپا اور ایم سی ایل کو سڑکوں کی مرمت دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ صحت نے ہاکی سٹیڈیم میں20 بیڈز پرمشتمل ہسپتال قائم کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پی سی ہوٹل میں بھی الگ سے 6 بیڈز پرمشتمل عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں