لاہورر ( نامہ نگار) لاہور پولیس نے ورلڈ الیون کرکٹ مےچزکاسیکورٹی پلان تشکیل دےدیا ۔ مہمان ٹیم کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائےں گی ۔میچ کے دوران لاہور پولےس،سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی،سی آئی اے بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کی جائےگی۔ میچ کے دوران گراو¿نڈ اور قریبی علاقوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ اورریسکیو اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔سی سی پی او کےپٹن (ر) محمد امےن وےنس کا کہنا ہے کہ 6ایس پی آپریشن اور 6انوسٹی گیشن کے ایس پی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔سی آئی اے ،سی ٹی ڈی کے اہلکار اور آفسران ڈیوٹی دیں گے جبکہ 6ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا ۔
قذافی سٹیڈیم کے چاروں اطراف سرچ آپریشن شروع کئے جائیں گے ۔ لاہوری دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔