لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نئی وفاقی کابینہ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہوہ وزیر اعظم اور وزراءکی تقرری کو کالعدم قرار دے ۔ تحریک انصاف کے رہنما نے جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت نااہل ہو چکے ہیں لہذا ایک نااہل شخص کس حیثیت سے ملک کے وزیر اعظم اور وزراءکی نامزدگی کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نامزدگی کے باعث وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزراءکی تقرری غیر آئینی و غیر قانونی ہے لہذا ہم عدالت عظمیٰ سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم اور وزراءکی اس تقرری کو کالعدم قرار دے ۔
نئی کابینہ غیر آئینی، سپریم کورٹ وزیر اعظم ، وزراءکی تقرری کالعدم قرار دے: محمود الرشید
Sep 07, 2017