افغانستان کے بگرام ایئربیس پر خودکش دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج نے جانی نقصان کی تصدیق کردی ہے۔ صوبہ قندوز میں آپریشن اور امریکی فضائی حملے میں مرنے والے طالبان کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی ائیربیس کے مین گیٹ پر خودکش دھماکا کیا۔ امریکی فوج نے دھماکے میں متعدد افراد کے مرنے اور ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اس سے پہلے صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف افغان فوج کے آپریشن اور امریکی فضائی حملوں میں مرنے والوں عسکریت پسندوں کی تعداد78 ہوگئی جبکہ 28 زخمی ہیں تاحال آپریشن جاری ہے۔فوج نے طالبان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا۔ صوبہ ننگرہار میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں داعش کے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔