کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوفی بزرگ حضرت سید محمد بچل المعروف مستان شاہ بخاریؒ کا 310واں سالانہ عرس ان کے مزار مقدس واقع مزجی اسٹریٹ گاڑی کھاتہ ایم اے جنا ح روڈ پر شروع ہوگیا جو 9 ستمبر تک جاری رہے گا عرس کے پانچوں ایام میں محافل حمد ونعت اور وعظ کا سلسلہ نیز لنگر کا اہتمام جاری ہے افتتاحی تقریب اور دوسرے روز بھی سینکڑوں افراد نے مزار اقدس پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی اس موقع پر الحاج انور ٹپنی کا کہنا تھا کہ بزرگان کراچی میں مستان باباؒ اہمیت کے حامل ہیں اور ان کا فیض3 صدیوں سے جاری ہے۔