اسلام آباد(صباح نیوز) ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے غیورعوام کی قربانی اوراتحاد کی علامت ہیں اورتمام جاں بازوں کی بہادری اوردلیری کوسلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان ایئرفورس کی نورخان ایئربیس پرخصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان ایئرفورس نے یوم دفاع یوم شہدا کے طورپرمنایا، پاکستان ایئر فورس کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید ریڈارسسٹم اورہتھیاربھی نمائش میں موجود تھے۔خصوصی تقریب میں ایئرچیف مجاہد انورکا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے غیورعوام کی قربانی اوراتحاد کی علامت ہیں، دیگردفاعی اداروں کے ہم آہنگ ایئرفورس نے دشمن کو شکست فاش دی، تمام جاں بازوں کی بہادری اوردلیری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، پیشہ وارانہ صلاحیت کامیابی کی ضامن ہوتی ہے اوراللہ کی مدد اورتوفیق سے دہشت گردی پر قابو پایا جب کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے۔