پشاور (آئی این پی )پاکستان والی بال فیڈریشن نے پشاور میں نیشنل وویمن والی بال چمپئن شپ 24سے28اکتوبر تک منعقد کرانے کا اعلان کردیا،جسکے لئے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں چمپئن شپ میں ملک کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اسلام باد سمیت پاکستان آرمی،ریلوے،ایچ ای سی ،واہ فیکٹری،واپڈاسمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی خواتین ٹیمیں بھر پور تیاریوں کسیاتھ میدان میں اتریںگی۔اس سلسلے میں خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چمپئن شپ کے ارگنائزنگ سیکرٹری خالد وقار نے میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان والی بال فیڈٖریشن کے صدر چوہدری یعقوب نے چمپئن شپ کی میزبانی خیبر پختونخواکو دی ہے اورا نشاء اللہ اس چمپئن شپ کو بہترین طریقے سے منعقد کرائینگے۔اس چمپئن شپ کی وجہ سے صوبے میں خواتین والی بال کھیل کوفروغ ملے گا ور ہمیں بہترین کھلاڑی سامنے آنا شروع ہوجائینگے۔انہوںنے کہاکہ یہ چمپئن شپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔