نیویارک(آئی این پی) یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں گرمی کی شدت سے نڈھال جون اسنر نے اپنی شرٹ 11 مرتبہ تبدیل کی۔33سالہ کھلاڑی نے ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کا ڈٹ کا مقابلہ کیا مگر کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔ تین گھنٹے اور 31منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں اسنر ڈیل پوٹرو کے بجائے گرمی سے زیادہ پریشان دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ میں نے دوران میچ11مرتبہ شرٹ تبدیل کی، میرا وزن 238پائونڈز اور اسی لیے مجھے پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل راجر فیڈرر نے بھی حبس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی۔