لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) مِس انگلینڈ کے مقابلہ حسن کے فائنل تک پہنچنے والی پہلی حجاب پوش مسلم خاتون قانون کی طالبہ ہے۔ سارہ افتخار نے ہڈرزفیلڈ، ناٹِنگھم شائر میں ہونے والے اس مقابلے میں انچاس خواتین کو پیچھے چھوڑا۔ تاہم فائنل میں وہ ایلیشا کووی سے مات کھا گئی۔ اس سے پہلے وہ مِس ہڈرزفیلڈ رہ چکی ہے۔ مِس انگلینڈ کے فائنل تک پہنچنے کو اس نے حیرت انگیز قرار دیا۔ سارہ کی عمر بیس برس ہے۔ پاکستانی لباس میں ملبوس وہ اکثر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہے۔ سارہ کہتی ہے 'مجھے تاریخ رقم کرنے کی توقع نہیں تھی۔ اب مجھے فخر ہے۔ سارہ کا، جو میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں، کہنا تھا کہ انھوں نے تو یوں ہی لطف اندوز ہونے کے لیے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ مقابلہ جیتنے والی ایلیشا کووی عالمی مقابلہ حسن میں انگلینڈ کی نمائندگی کرے گی۔ یہ مقابلے اس سال دسمبر میں چین میں منعقد ہوں گے۔
پہلی حجاب پوش مسلم طالبہ سارہ افتخار مِس انگلینڈ مقابلہ حسن ہار گئی
Sep 07, 2018