وزارت پوسٹل سروسزکی جانب سے شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز

Sep 07, 2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منسٹری آف پوسٹل سروسزکے فیڈرل سیکرٹری پیربخش خان جمالی نے کہاہے کہ’’وطن عزیزکوسرسبزوشاداب بنانے اورماحولیاتی آلودگی کامستقل بنیادوںپرسدباب کرنے کی خاطرپوری قوم کویکسوئی کے ساتھ آگے بڑھ کروزیراعظم پاکستان کی جاری کردہ شجرکاری مہمPlant for Pakistan کوکامیاب بناناہوگا‘‘۔ان خیالات کااظہارانہوںنے وزیراعظم پاکستان کی قومی سطح پرجاری شجرکاری مہم کے موقع پرمنسٹری آف پوسٹل سروسز،ڈائریکٹرپوسٹل سٹاف کالج بلڈنگ میںشجرکاری کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔فیڈرل سیکرٹری،منسٹری آف پوسٹل سروسزنے مزیدکہاکہ یہ ہمارے مستقبل کاسوال ہے اورہمیںہرحال میںشجرکاری مہم کوکامیاب بنانے میںاپناحصہ ڈالناچاہیے جس کے لئے پورے پاکستان میںگیارہ ہزارپانچ سوپوسٹ آفسز میںایک لاکھ درخت لگائے جائیںگے۔اس موقع پرمنسٹری آف پوسٹل سروسزاورپاکستان پوسٹ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ دیگراہلکاربھی موجودتھے۔انہوںنے مزیدکہاکہ شجرکاری مہم نہ صرف ماحول کوخوشگواربناتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے سیلاب جیسی قدرتی آفات کی شدت کم کرنے میںمددبھی ملتی ہے۔درخت لگاناقومی فریضہ ہے اورہم سب کومل کراس مہم کوکامیاب بناناہے تاکہ گرین پاکستان اورخوشحال پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرہو۔سیکرٹری نے ڈی جی،پاکستان پوسٹ اورتمام پوسٹ ماسٹرجنرلزکوبھی ہدایت کی کہ وہ شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

مزیدخبریں