محمد آصف نور بین الاقوامی فورم برائے کالم نگار و اینکرز کے صدر منتخب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) بین الاقوامی فورم برائے کالم نگار و اینکرز کے اجلاس میں محمد آصف نور کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں سید صدر الدین صدر، رمضان مغل، فخر یوسفزئی، عقیل ترین، عالیہ شاہ، سعدیہ کمال، محترمہ فرحت آصف، فیصل عباسی، محمد شفیق مغل، وقار فانی، وزیر نصرت کے علاوہ چین کے دو رفقاء کار بھی شریک تھے۔ بین الاقوامی فورم برائے کالم نگار و اینکرز پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔ شعبہ صحافت سے منسلک افراد کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے گا۔ سفراء کرام، سفارتی مشتر، سرکاری اداروں، پارلیمانی کمیٹیوں اور مختلف وزارتوں، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے باہمی اشتراک سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکمت عملی تشکیل دے گا۔ تمام اراکین کیلئے ہیلتھ انشورنس پیکج کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے محمد آصف نور کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن