وفاقی پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے تیرہویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے تیرہویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں ایس پی اے ٹی ایس ملک طاہر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی اے ٹی ایس طاہر محمود خان ،اے ٹی ایس کے سینئر افسران و انسٹرکٹر نے بھی شرکت کی اس کورس میں لیڈی کانسٹیبل تہمینہ آصف نے لیڈی آل رائونڈ فرسٹ پوزیشن جبکہ کانسٹیبل منظر مہدی نے فزیکل فرسٹ اور کانسٹیبل شاہزیب نے فائر و آل رائونڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ،مہمان خصوصی ایس پی ملک طاہر محمود نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آپ سب نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سخت گرمی کے باوجود اس کورس کو بھرپور محنت اور لگن سے پاس کیا ،میں سب انسٹرکٹرز کو مبارکباد اور شاباش دیتاہوں جن کی بھرپورمحنت اور توجہ سے یہ بیچ کامیابی سے چلاانہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سب اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری سے سرانجام دیں گے اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے۔ڈی ایس پی اے ٹی ایس طاہر محمود خان نے کورس کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس لائن ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں تیرھویں اے ٹی ایس بیسک کو کا آغاز 5جولائی 2018ء کو ہوا تھا جس میں پانچ لیڈیز سمیت 38اہلکاروں نے شمولیت اختیار کی دوران کورس اسلحہ سے واقفیت،استعمال ،کمانڈوٹیکٹس، پولیس کی بنیادی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ جسمانی ٹرنینگ پر بھی زور دیا گیا تاکہ یہ جوان وطن عزیز کے موجودہ حالات و دہشت گردی کا مقابلہ بخوبی کر سکیںاللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلام آباد کا یہ دہشت شکن دستہ جو 38جو ان و لیڈیز پولیس پر مشتمل ہے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر پاکستان کی عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی ،پاسداری اور کسی بھی قسم اور نوعیت کی دہشت گردی کا مقابلہ بخوبی کر سکتے ہیںاور ہمیں فخر ہے کہ یہ دہشت شکن دستہ فیلڈ میں جا کر کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس دہشت شکن دستہ کو اے ٹی ایس کے بہترین ٹرینزز نے کم وقت اور کم وسائل کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی ٹرنینگ میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑی سخت گرمی ،سخت حالات میں سے اس دہشت شکن دستہ کو گزارا گیا تاکہ یہ جوان سخت حالات میں بھی کسی قسم کی دہشت گرد سرگرمی کا بخوبی مقابلہ کر سکیںآخر میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان جوانوں کو وطن عزیز کی خدمت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن