پنجاب کابینہ کے 5 وزراءکے محکموں کا اعلان کردیا گیا‘کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پنجاب کابینہ کے 5 وزراءکے محکموں کا اعلان کردیا گیا۔ حافظ عمار یاسر کو کانکنی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا محکمہ دے دیا گیا۔ راجہ رشید حفیظ کو لٹریسی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ ہاشم ڈوگر کو محکمہ بہبودآبادی کا محکمہ سونپ دیا گیا۔ چودھری ظہیر الدین پبلک پراسیکیوشن کے وزیر ہوں گے۔پنجاب کابینہ کا اجلاس کل ہفتہ کے روز صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کریں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی نظام کی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے جس کے بعد کئی اقدامات کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

وزرائ، محکمے

ای پیپر دی نیشن