”پڑھائی کے دوران زبان پھسل جانے کو جرم قرار نہیں دیا جاسکتا“

عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پڑھائی کے دوران محض زبان کے پھسلنے کو جرم قرار نہیں دیا جاسکتا وزیر اعظم عمران خان کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں پولیس کا موقف بھی بیان کیا گیا ہے جس میں پولیس نے رپورٹ جمع کرائی کہ عمران خان کا دوران حلف زبان پھسلنا 295 سی کا جرم نہیں ہے۔
تفصیلی فیصلہ

ای پیپر دی نیشن