اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاولبھٹو زرداری نے پارٹی کے الیکشن سیل کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے قبل اور انتخابات کے روز کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس رپورٹ کو ثبوتوں کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے ۔ جمعرات کے روز زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے مرکزی کوآرڈینیٹر سینیٹر تاج حیدر نے پارٹی چیئرمین کو انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،سینیٹر میاں رضار بانی، سینیٹر رحمن ملک، مسعود کوثر، چوہدری منظور، مرتضیٰ وہاب اور جمیل احمد سومرو نے شرکت کی۔
بلاول