لاہور (پ ر) ہر سال 6 ستمبر کا دن یوم دفاع کے نام سے منایا جاتا ہے یہ دن یاد آوری ہے وطن کی تاریخ کے ان روشن لمحات کی جب آج سے 53 برس قبل 1965ء کو ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے ہمسایہ ملک کی بزدلانہ یلغار کو روک دیا اور ان کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا ان خیالات کا اظہار سینئر بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیس اور صدر نیشنل کونسل آف چرچز ان پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل نے یوم دفاع پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے یوم دفاع کو یوم تجدید عہد قرار دیا تجدید اس عہد کی کہ ہمارا ہر قدم ملک کی مضبوطی آزادی اور استحکام کی طرف اٹھے گا یہ ملک ہمارے بزرگوں کی محنت اور ان گنت قربانیوں کا ثمر ہے۔