لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری 6ستمبر یوم شہداء و دفاع کے موقع پر پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کرنے والوں کی یاد میں حلقہ این اے 133ٹائون شپ سے سپاہی (شہید) سید نیک زمین شاہ کی رہائشگاہ پہنچے جہاں ان کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا ادا کی۔ا س موقع اعجازچوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن پوری قوم شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ، شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے ، ہم سب شہدا ء کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اعجاز چودھری کی سپاہی سید نیک زمین شاہ شہید کی رہائشگاہ آمد، دعائے مغفرت
Sep 07, 2018