قوم نے یکجہتی سے دو گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی:کمشنر ڈی جی خان

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہاہے کہ چھ ستمبر ملک کی تاریخ کا روشن دن ہے پاک فوج نے وسائل اور افرادی قوت میں دوگنا دشمن بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج اور عوام نے قومی یکجہتی کی شاندار مثال قائم کی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی جی خان آرٹس کونسل میںیوم دفا ع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنرنے کہاکہ آج تجدید عہد اور عزم کا دن ہے ہم نے عہد کرناہے کہ دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی لسانی ،مذہبی اور صوبائیت کی چالوں کو قومی یکجہتی اور اتحاد سے ناکام بنائیں گے اندرونی خلفشار کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے اورنوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی دیکھ کر امید کی جاسکتی ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل تابناک ہو گا۔
کمشنر نے کہاکہ چھ ستمبر کو شروع کی جانے والی رات کی تاریکی میں بھارتی جارحیت کا پاک فوج اور عوا م نے جوانمردی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مقابلہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں اور امن دشمن عناصر کے خلاف لڑ رہی ہے۔ پاک فوج کی طرح پولیس بھی ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ۔ عوام کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...