بھارت میں صحافی غیر محفوظ ، انہیں مسلسل خطرات کا سامنا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دہلی (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالم تنظیم ’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘ نے کہا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں قتل کی دھمکیوں ، حملوں اور جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوںکا مسلسل سامنا ہے۔ اس بات کا اظہار بھارتی صحافی گوری لنکیش کی پہلی برسی پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ گوری لنکیش کو گزشتہ برس قتل کیا گیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آکار پاٹل نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل کی برسی ایک ایسا موقع ہے کہ اہم اس بات پر غور کریں کہ سچ کو سامنے لانے والوںکو بھارت میں کس قدر خطرات کا سامنا ہے،جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
بیان میں عالمی صحافتی تنظیم ’’ رپوٹرز ودآئوٹ بارڈرز‘‘ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں برس جون تک بھارت میں کم از کم 4 صحافیوں کو مار ڈالا گیا ، 3 کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ متعدد دیگر کو دھمکیاں دی گئیں۔ آکار پاٹل نے کہا کہ انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکن گوتم نولکھا اور Varavara Raoکو گرفتاری ہو یا پھرکئی صحافیوںکا قتل، یہ سب اظہار رائے کی آزاد ی کے آئینی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...