سکھر: پولیس ‘ رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ و کو مبنگ آپریشن،30 مشتبہ گرفتار

Sep 07, 2018

سکھر(آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے سخت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کا شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں سرائے خانوںاور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کی کڑی تلاشی لی گئی ، 30 مشتبہ افراد زیر حراست مزید تفتیش جاری ہے،سکھروہڑی کے اہم چوراہوں، امام بارگاہوں کے اردگرد علاقوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی سے منسلک تمام گلیوں میں بھی سرچنگ لی گئی۔
، ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ کامبنگ آپریشن و اسنیپ چیکنگ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں