اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔