اسلام آباد(پ ر ) یومِ دفاع کے موقع پرچیئر مین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے شہداء کے گھر جاکر ورثاء سے ملاقات کی ۔چیر مین ملک ریاض حسین نے یومِ شہداء کے موقع پر میلوڈی مارکیٹ میں شہادت پانے والے بھائی ناصب عباسی اور عبد الستار عباسی کے لواحقین سے تعزیت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انسپکٹر صفدر حسین اور کیپٹین نواب زادہ جازب رحمان شہید کی فیملی جوبحریہ ٹائون راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں ان سے بھی ا ظہارِ تعزیت کی اور کیپٹین جاذب کے نام ایک روڈ ، رائونڈ ابائوٹ اوربحریہ ٹائون کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں مساجد مختص کر دی ہیں۔اس ملاقات میں انہوں نے قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سراہا اور ورثاء کے حوصلے کی داد دی۔۔اس موقع پر بحریہ ٹائون میں واقع مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ بحریہ ٹائون سکولز اور دفاتر میں ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔بحریہ ٹائون کی جانب سے شہدائے وطن کی جرات و عظمت خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔چیئر مین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے شہداء کے گھر جاکر ورثاء سے ملاقات کی ۔بحریہ ٹائون کراچی میں نئی تعمیر شدہ عالیشان مسجد کا نام مسجدِ شہداء رکھ دیا گیا۔