پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) پاکپتن میں برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 15 روزہ 776ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کر دیاگیا، پہلے روز کی رسومات میں زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے اپنے ولی عہد دیوان احمد مسعود چشتی کے ہمراہ پہلے روز کی رسومات کی ادائیگی کرتے عقیدت مندوں میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات سفید چینی جلے، شربت تقسیم کئے۔ سجادہ نشین نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔