ملتان (سپیشل رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر آفیسر فراز انجام پروکیورمنٹ آفیسر زین العابدین سے تحریری وضاحت مانگتے ہوئے سینیٹری انسپکٹر زبیر کو معطل کر دیا۔ فارمیسی کے سٹور میں ناقص انتظامات پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر قمر الزمان سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں فارمیسی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات دئیے۔ سی ای او ہیلتھ نے گلگشت میں واقع ہلال احمر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کو دوبارہ منظم انداز میں چلانے پر تفصیلی بریفنگ لی۔
سی ای اوہیلتھ کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ‘ سینیٹری انسپکٹر معطل
Sep 07, 2018