وزیر اعظم عمران خان سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی ہے جس دوران مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہاﺅس آفس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات جنرل زبیر محمود حیات نے و زیر اعظم کو ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس دوران مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔