یوم فضائیہ پر شہید فلائٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کے چاک وچوبنددستے نے سلامی دی جبکہ ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ سمیت مسرور ایئر بیس اور انکے بھائی نے پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یوم فضائیہ کے دن کے حوالے سے نشان حیدر پانے والے شہیدفلائٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر شہید راشد منہاس کی قبر پر ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل چوہدری احسن رفیق ، مسرورایئربیس کے دستے اور راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی اوردعا کی گئی۔ایئروائس مارشل چوہدری احسن رفیق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوص ایئروائس مارشل چودھری احسن رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس شہید نے ایئر فورس کی جو روایت شروع کی آج بھی وہ روایت لیکر چل رہے ہیں،پاکستان ایئر فورس آج بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والی کی آنکھیں نوچنے اور بازو کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان ایئر فورس سیسہ پلائی دیوار کی صورت میں ملک کی ہوائی سرحدوں کی حفاظت کرے گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔
یوم فضائیہ:راشد منہاس شہید کے مزار پر فضائیہ کے چاق وچوبند دستے کی سلامی
Sep 07, 2018 | 12:59