اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے بیرون ملک جانے کے لیے مشروط اجازت مانگی تھی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کیخلاف متعدد ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دینے کا اصل فورم ٹرائل کورٹس ہیں۔ وفاقی حکومت کا موقف ہے اگر ٹرائل کورٹس اجازت دیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔