اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مودی حکومت کے جمہوریت مخالف اقدامات پر بھارتی بیوروکریسی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ریاست کرناٹکا کے علاقے ڈکٹیا کناڈا کے ڈپٹی کمشنر ساسی کانتھ سینتھل نے استعفیٰ دے دیا۔ مستعفی ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بنیادی ستونوں کو گرایا جارہا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ محسوس ہورہا ہے بھارتی سماج کو انتہائی مشکل چیلنجز درپیش ہونے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات پر بھی ساسی نے احتجاج کیا ہے۔ ایک ماہ میں دوسرے بھارتی افسر نے استعفیٰ دیا ہے۔
کشمیر میں مودی سرکار کے جبر پر ایک اور بھارتی افسر احتجاجاً مستعفی
Sep 07, 2019