6 ستمبر ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں ان شہدا اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان جوان مردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرات و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ آج جب ہم 1965کے شہدا کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں تو ہمیں ان کی قربانیوں میں پنہاں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں اپنے ملک کومضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کے لئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن