سکھر (نوائے وقت رپورٹ) آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں خورشید شاہ کے خلاف نیب سکھر نے تحقیقات شروع کر دی۔ نیب نے الیکشن کمیشن کو خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ نیب نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے انتخابی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کی جائیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا تمام ریکارڈ سیشن ججز کے پاس ہے۔ خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
آمدن سے زائد اثاثے‘ نیب سکھر نے خورشید شاہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی
Sep 07, 2019