چناب نگر، لاہور‘ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) 32 ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں آج ہو گی۔ چناب نگر اور چنیوٹ کو بینرز، فلیکسز اور ختم نبوت موومنٹ کے پرچموں سے سجا دیا گیا۔ ختم نبوت کے پروانے قافلوں کی شکل میں پہنچ رہے ہیں۔ کانفرنس کے نگران اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ تربیتی نشست سے کانفرنس کے نگران و منتظم اعلیٰ و انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد سلمان عثمانی، مولانا قاری احسن رضوان عثمانی، قاری خالد محمود، حافظ محمد انور، محمد حنیف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے تجدید عہد ہے کہ ہم قادیانیوں کو اس کانفرنس کے ذریعہ دعوت اسلام پیش کر تے ہیں۔ ختم نبوت کا تحفظ ہم پر لازم ہے اس کیلئے ہر وقت قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 6 ستمبر کے مو قع پر وطن عزیز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ثابت کیا کہ اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب جمعیت علماء پاکستان نے ’’یوم دفاع پاکستان ویوم ختم نبوت‘‘ منایا۔ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر شاہ، حافظ نصیر احمد نورانی، ڈاکٹر جاوید اعوان، علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی، مفتی تصدق حسین، ملک محبوب الرسول قادری، رشید احمد رضوی، مولانا محمد سلیم اعوان، مفتی محمد جمیل رضوی، مولانا قاری شوکت علی اور دیگر قائدین جمعیت علماء پاکستان نے لاہور میں مختلف مساجد میں ’’یوم دفاع پاکستان و یوم ختم نبوت ‘ پر خطابات کیے۔ یوم ختم نبوت اور دفاع پاکستان پر جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد لاہورمیں مولانا مخدوم منظور احمد کی زیرصدارت آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس سے مولانا عبدالرئوف فاروقی، مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاضی محمد یونس انور، میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، قاری خالد محمود، مولانا عبدالرب امجد، مولانا محمد اسلم صدیقی، علامہ محمد ممتاز اعوان، سید یعقوب شاہ، علامہ محمد یونس حسن، قاری عبدالرشید، پیر سید ولی اللہ شاہ، محمد اسلم ندیم نقشبندی، حافظ محمد نعمان حامد، حافظ خالد فرید، مولانا نواز ڈوگر و دیگر نے شرکت کی۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان اور دینی جماعتوں کی اپیل پر خطبات جمعہ میں شہدائے 1965ء اور شہدائے ختم نبوت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ ملک بھر میں یہ اعلان بھی کیاگیا کہ آج 7۔ ستمبر ہفتہ کو اندرون ملک اور بیرون ممالک یوم ختم نبوت (یوم قرارداد اقلیت) پہلے سے زیادہ جوش وخروش اور اہتمام کے ساتھ منایا جائیگا۔ دریں اثناء مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹائون لاہور میں آج بعد نماز مغرب ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جے یو آئی کی اپیل پر لاہور کی مساجد میں خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓ اور نواسہ رسول ؐ سیدنا حضرت امام حسین ؓ کی عظیم خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور یوم دفاع پاکستان اور یوم دفاع ختم نبوت پراظہار خیال کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان، مولانا صفی اللہ، مولانا سید محمود میاں، مولانا محب النبی، مولانا نعیم الدین، مفتی عزیز الرحمن، حافظ محمد اشرف گجر، مولانا فصیح الدین سیف، مفتی عقیل احمد، مفتی شمس الحق، مولانا عبد الودود شاہد، مفتی عبد الحفیظ، مولانا عبد المنان انبالوی، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، قاری محمد عمران رحیمی، مولانا سلیم اللہ قادی، قاری مقبول احمد چترالی، قاری شبیر احمد عثمانی، حافظ عبد الواحد اور دیگر نے کہاکہ 6ستمبر کو جغرافیائی سرحدوں پر پاک فوج اور قوم نے عظیم کامیابی حاصل کی اور اس طرح 7ستمبر کو نظریاتی سرحد پر قوم نے عظیم کامیابی حاصل کی۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر 6 ستمبر کو یوم تحفظ پاکستان کے طور پر منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان کی سالمیت و استحکام، شہداء پاکستان اور آزادی کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں۔ عالم چوک بائی پاس سے جامع مسجد نورالاسلام تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم اور تحریک صراط ِمستقیم کی اپیل پر آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ’’یومِ دفاع پاکستان‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر خطباء نے دفاع پاکستان کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی گئیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا پاکستان ایک مقدس دھرتی ہے جس کا دفاع فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ اسلامی سلطنت کی سرحدوں پر پہرا دینے والوں کو اللہ تعالی پیار کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دفاع پاکستان کیلئے نظریہ پاکستان کا دفاع ضروری ہے۔ تحریک صراط مستقیم آزاد کشمیر کے سرپرست اعلی علامہ محمد بشیراحمد مصطفوی نے کہا دفاع پاکستان کیلئے کشمیر کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ مفتی محمد عثمان نعیمی پیر سید ظفر علی شاہ بنوری نے خطاب کیا۔ دریں اثناء تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اورتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آج ایوانِ اقبال لاہور میں تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس ہوگی ۔تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل کی قیادت میں جامع مسجد ابوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن سے دفاع ختم نبوت‘ دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز کا دفاع فرض جبکہ کشمیریوں کی وفا امت پر قرض ہے۔
دینی جماعتوں نے یوم دفاع‘ ختم نبوت منایا
Sep 07, 2019