شہدا قوم کا عظیم سرمایہ ہیں: شہباز شریف‘ شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر گئے

Sep 07, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر) شہباز شریف لانس نائیک تیموراسلم کے گھر گئے اور بے مثال جرات و بہادری پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ شہدا قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ مادر وطن کے دفاع تحفظ اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، مسلح افواج اور قوم وطن عزیز کی آزادی و خودمختاری اور سلامتی کے لئے متحد اور یک جان ہیں۔ شہدا کے اہل خانہ کی پوری قوم قرض دار ہے، ان کے عظیم حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تیمور شہید قوم کا سرمایہ ہیں، شہادت کو یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں