عوام با شعور ہوچکے ‘کرپٹ سیاستدان پیشیاں بھگت رہے ہیں:مسرت جمشید چیمہ

Sep 07, 2019

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں او راب وہ ملک کا مستقبل کرپشن پر سزا کاٹنے اور عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے والوں کے ہاتھ میں نہیں دینگے،حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحات کی جانب عملی پیشرفت کر رہی ہے ،معا شرے میں تشدد کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں