بغداد (اے پی پی) عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے روپوش سربراہ علیل ہوگئے ہیں۔عراقی نیوز ایجنسی نے عراق کی عدالتی کونسل کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔کونسل نے البغدادی کے چچازاد رباح علی ابراہیم علی البدری کے عدالت کے روبرو اعترافی بیانات کی تفصیل جاری کی ہے۔رباح نے ابوبکرالبغدادی کے ساتھ گزرے وقت اور داعش کی صفوں میں پائے جانے والے اختلافات کی تفصیل بیان کی ہے۔