مریدکے(نامہ نگار) نا معلوم افراد نے تین سالہ بچی کو شدید تشدد کے کے بعد زخمی ہونے پر توڑے میں بند کرکے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ اہل محلہ نے رونے کی آواز سن کر اسے توڑے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ نا معلوم افراد نے محلہ حسن پارک کے فرحان کی تین سالہ بیٹی عائشہ کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او چودھری غلام حسین بھٹی نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور فوری طورپر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔