ٹرمپ کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی گرین بلاٹ مستعفی ہوگئے

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی اور اسرائیل ، فلسطین امن منصوبے کے خالقوں میں سے ایک گرین بلاٹ مستعفی ہوگئے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدہ دار کا کہنا ہے کہ گرین بلاٹ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ خوش گوار ماحول میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔انھیں صدر کا اعتماد حاصل تھا۔قبل ازیں امریکی حکام نے یہ اشارہ دیا تھا کہ گرین بلاٹ طویل عرصے سے التوا کا شکار مشرقِ اوسط امن منصوبے کے اجراء کے بعد سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔انھوں نے 2017ء میں وائٹ ہاؤس میں ذمہ داریاں قبول کرتے وقت کہا تھا کہ وہ صرف دو سال کے لیے کام کریں گے۔ اب وہ سبکدوش ہونے کے بعد نیوجرسی میں اپنی بیوی اور چھے بچّوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...