کوئٹہ (اے پی پی) کو ئٹہ میں آئل ٹینکر اور مسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جان جھلس کرجان کی بازی ہار گئے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق کوئٹہ میں سونا خان چوک کے قریب تیز رفتار مسافر وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔