لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چار اہم سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز کو سیشن جج گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، سیشن جج عبدالجبار خان کو گوجرانولہ سے سیشن جج شیخوپورہ اور سیشن جج منیر احمد کو شیخوپورہ سے ضلع لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثناء شریف خاندان اور رانا ثناء اللہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تبدیل ہونے والے ججز کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون و انصاف نے انسداد منشیات کے ایک اور احتساب عدالت کے دو ججز کی خدمات واپس کر دی ہیں۔ تبدیل ہونے والے ججز لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ کریں۔