لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بنک کی ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد خریدنے کی درخواست پر ڈیفالٹر شوگر ملز اور پنجاب بنک کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے 20 ستمبر کو طلب کر لیا۔ جبکہ عدالت نے حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب بنک کی نیلامی کی کارروائی میں حصہ لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔